دعوتِ اسلامی نے تعلیمِ قراٰن عام کرنے، لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے، انہیں دینی و شرعی مسائل سکھانے اور اُن کی اخلاقی تربیت کرنے کے لئے مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی شعبہ جات کے تحت شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز، شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان، شعبہ امامت کورس اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبۂ کرام کے اعزاز میں ”دستارِ فضیلت و تقسیمِ اسناد اجتماع“ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
یہ ”دستارِ فضیلت و تقسیمِ اسناد اجتماع“ 10 جنوری 2026ء کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ، فیصل آباد پنجاب میں 10:30 AM تا 1:00 PM کے درمیان منعقد ہوگا۔